گوادر میں شراب خانوں کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردیا
گوادر (آن لائن) گوادر میں شراب خانوں کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ہائی کورٹ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کردیا تفصیلات کے مطابق گوادر میں شراب خانوں کے خلاف ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ برہم ،ضلع گوادر میں قائم شراب خانوں کے خلاف وکلا پینل کے مشاورت سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی مدعیت میں عدالت عالیہ میں باقاعدہ پیٹیشن دائر کردیا گیا جس میں استدعا کی گئی کہ گوادر میں 95 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے جبکہ صرف 5 فیصد اقلیتی برادری کے لئے چار سے پانچ شراب خانے کھولے گئے جہاں اقلیت کے بجائے مقامی آبادی کو شراب بیچا جاتا ہے ۔ حالانکہ اقلیتی برادری خود ان شراب اسٹوروں سے نالاں ہیں۔۔
Load/Hide Comments


