بلوچستان نیشنل پارٹی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکہ

ویب ڈیسک :پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ 2 ستمبر کو کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک میٹنگ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں 15 افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ ہم جان سے جانے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ امریکہ دہشت گردی اور ان قابلِ گرفت گروہوں کے خلاف، جیسے کہ داعش–ولایتِ پاکستان، جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں