خضدار میں سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، دکاندار مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے لگے، عوام لٹنے پر مجبور

خضدار (رپورٹ: منیر احمد زہری) خضدار میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی حرمت پامال کرکے ذخیرہ اندوزوں، منافع خوروں اور قصابوں کی من مانیاں زبردستی سے جاری عوام لٹ گئے، کوئی ایکشن اور کارروائی کرنے والا نہیں عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں رمضان المبارک سے قبل انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں، تاجروں اور قصابوں کو سرکاری ریٹ لسٹ جاری کردی لیکن منافع خور، گرانفروشوں نے سرکاری لسٹ کو ردی کے ٹوکری کی نذر کردیا، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، شہریوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں سرکاری ریٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر قصابوں نے گوشت کی قیمت یکسر بڑھا دی ہے اور اپنے من مانے ریٹ سرکاری ریٹ سے دوسو، تین سو روپے زیادہ فروخت کرنا شروع کردیا ہے، عوام کے اعتراض پر قصاب آپے سے باہر ہوکر جھگڑے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں جس کے باعث عوام مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے منافع خوروں کےخلاف سخت کارروائی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے