بلوچستان میں 5 اور 6 ستمبر کو بارہ ربیع الاول پر عام تعطیل ہوگی کوئٹہ میں سکول بھی بند رہیں گے
کو ئٹہ( آئی این پی ) بلوچستان میں 5 اور 6 ستمبر کو بارہ ربیع الاول پر عام تعطیل ہوگی کوئٹہ میں سکول بھی بند رہیں گے ، اعلامیہ جاری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں بروز جمعہ اور ہفتہ 5 اور 6 ستمبر 2025 (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔تاہم ایمرجنسی اور لازمی سروسز سے وابستہ افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments


