بلوچستان ہائیکورٹ کا محکمہ ٹرانسپورٹ کو گرین بس روٹ کو کچلاک سے سونا خان تھانے سریاب تک چلانے کا حکم

کوئٹہ(این این آئی) چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سید نذیر آغا ایڈوکیٹ کا دائر آئینی درخواست کا سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صوبائی ٹرانسپورٹ، سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اور حکومت بلوچستان کو اج ہی کے دن گرین لائن بس کے روٹ کو سریاب کسٹم تک بڑھانے کا حکم دیا۔عدالتی احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گرین لائن بس سروس کو سریاب مل تک بڑھا دیا۔مزید براں، عدالت عالیہ بلوچستان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گرین بس روٹ کو کچلاک سے سونا خان تھانے سریاب تک چلانے کا بھی حکم دیا۔ عدالت میں موجود محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز نے معزز عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں گرین لائن بس سروس کو شمال میں کچلاک سے جنوب میں سونا خان چوک تک بڑھا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں