دالبندین، پاک ایران شاہراہ پر مسلح افراد کی ایل پی جی سے لدے دو ٹینکروں پر فائرنگ

چاغی (آن لائن) دالبندین کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو ایل پی جی باﺅزر پر فائرنگ پولیس کے مطابق دالبندین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو ایل پی جی بازر گاڑیوں پر فائرنگ کردی بازر گاڑیاں ریحان بابا انرجی کی تھیں جو تفتان بارڈر سے کلیئرنس کے بعد کوئٹہ آرہی تھیں۔ واقعہ دالبندین سے تقریبا 20 کلو میٹر کے فاصلے پر سہ پہر چار بجے کے قریب پیش آیا۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے تاہم دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔ گاڑیوں میں ایل پی جی گیس لوڈ ہونے کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ موجود تھا۔مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ریسکیو اور سیکیورٹی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں