کسی کو بھی زبردستی سڑکیں یا شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محکمہ داخلہ بلوچستان
ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہےکسی کو بھی زبردستی سڑکیں یا شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی ہوگی، زور زبردستی اور تشدد کے ذریعے شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کسی بھی فیڈرل سبجیکٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی ہوگی ریلوے، ائیرپورٹ، ڈیوٹی پر جانے والے افراد اور ایمرجنسی سروسز کو ڈسٹرب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز فعال رہیں گے، ان کی بندش کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، ہائی ویز اور تمام منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی اسپتال، عوامی ٹرانسپورٹ، فیول اسٹیشنز اور مارکیٹس ہر صورت فعال رہیں گی، ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، ایمبولینسز اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائی کی جائے گی، عوام کی آزادیِ نقل و حرکت اور بنیادی سہولیات میں رکاوٹ ڈالنے والے قانون کے تحت جرم کے مرتکب ہوں گے من عامہ کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا


