اسرائیلی آرمی کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ویب ڈیسک : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، امریکی امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کا کہنا ہے حملہ حماس کے عہدیداران پر کیا گیا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں، اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کی اجازت دی ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مطابق منگل (9 اگست) کو دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوِد نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والا دھماکہ حماس کے عہدیداران پر کیا گیا ہے، ایک عینی شاہد کے مطابق دارالحکومت کے کتارا ڈسٹرکٹ پر دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے قطر میں حماس کے عہدیداران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔


