تربت، تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (آن لائن) تربت کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے دشت میں سنگنی کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد مولا بخش اور کمالان موقع پر جاں بحق جبکہ نعمت اللہ زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


