پسنی ،حیات بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، خواتین کی شرکت

پسنی ( بیورورپورٹ) سول سوسائٹی پسنی کی جانب سے تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم حیات مرزا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا پسنی پریس کلب سے لیکر ماشاء اللہ چوک تک ایک خاموش ریلی نکالی گئی ریلی میں عام طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک رہے ہیں جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ریلی میں حصہ لی اور حیات مرزا کے قتل کو بلوچ نسل کشی قرار دیا ،سول سوسائٹی کی جانب سے ماشاء اللہ چوک پر شمع روشن کیئے گئے اور حیات مرزا کی فیملی سے اظہار یکجہتی کیاگیا ۔اس موقع پر اکرم اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیات مرزا کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہاکہ آج جس طرح پسنی کے لوگوں نے حیات مرزا کے قتل اور ناانصافی کے خلاف یکجاہ ہوکر ریلی نکالی ہے امید ہے کہ پسنی کے عام اپنے نوجوان نسل کو بچانے کے لیئے منشیات کے خلاف بھی اسی طرح میدان میں آکر احتجاج کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں