دشت تیرا میل میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین محفوظ رہی

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے دشت تیرا میل میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین محفوظ رہی ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوئی دشت تیرا میل کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے بعد نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے ٹریک پر نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوااور ٹرین دھماکہ سے قبل مذکورہ مقام سے گزر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں