،عوام کی فلاح و بہبود امن و امان کی صورتحال سے منسلک ہوتی ہے،ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہیں ہیں، اعلی سطح پر سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،محرم الحرام کا مقدس ماہ ہمیں ایثار،اتحاد بھائی چارے،یکجہتی اور صبر کا درس دیتا ہے اس لئے عوام کو چائیے کہ حفاظتی انتظامات کا احترام کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایاُجائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے، موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے،عوام کی فلاح و بہبود امن و امان کی صورتحال سے منسلک ہوتی ہے، ترقی و خوشحالی میں اضافہ بھی تب ممکن ہوتا ہے جب خطہ امن و امن کا گہوارہ ہو اس لئے صوبائی حکومت ہر وہ اقدام اُٹھائے گی جس سے عوام کی فلاح و بہبود ممکن ہو اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں