کوئٹہ میں لوکل بس مالکان کا احتجاج، گرین بس عملے پر مبینہ تشدد، بسیں جلانے کی دھمکیاں

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں لوکل بس مالکان کا احتجاج، گرین بس عملے پر مبینہ تشدد۔ زرغون روڈ پر لوکل بس ڈرائیورز کی جانب سے گرین بس کے عملے پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ لوکل بس ڈرائیور گرین بس کی چابی نکال کر لے گئے، لوکل بس کے ڈرائیوروں کی جانب سے گرین بس کے ڈرائیور اور دیگر عملے کو بس سمیت جلانے کی دھمکی دی گئی۔ بس میں چڑھنے والے افراد اور مسافروں کو بھی دھمکیاں دیتے رہے۔ پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ایک لوکل بس پکڑ کر بند بھی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں