قطر خاص اتحادی ہے اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا، روس پر پابندیاں لگانے کےلئے تیار ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام د یتے ہوئے کہا ہے کہ قطر امریکہ کا بہترین اتحادی ہے، اس کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطر کے امیر عظیم رہنما ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ان کا کیا پیغام ہے؟، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔ انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ اس موقع پر روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کےلئے تیارہیں اور یورپ کو بھی امریکاکے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں