عمران خان بھارت اور اسرائیلی میڈیا کی پسندیدہ شخصیت، ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، حنیف عباسی کا دعویٰ
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) پر اربوں ڈالر انویسٹ کیئے، یہ جماعت دہشتگردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام اباد سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہم نے 90 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، اس دوران ہمارے بہادر جوان و افسران اور معصوم شہری شہید ہوئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس جنگ کے دوران کچھ لوگ دہشت گردوں کی سہولت کاری اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی توہین کرتے رہے، پاکستان میں ایک ایسی جماعت نے جنم لیا جس نے اپنے اداروں پر منظم سازش کے تحت حملے کیے۔انہوںنے کہا کہ فتنہ الخوارج کے ساتھ ساتھ ایک جنگ ہمیں فتنہ النتشار کیخلاف بھی لڑنا پڑی گی، بھارت معرکہ حق میں شکست کے بعد ربوں ڈالر کی انویسمنٹ کے زریعے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا ایک ساسی جماعت ان خوارج کی سرپرستی کر رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ میں خوارج کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔حنیف عباسی نے دعویٰ کیا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، عمران خان بھارت اور اسرائیلی میڈیا کی پسندیدہ شخصت ہیں۔انہوں نے کہا بھارت پاکستان سے ظاہری جنگ نہیں جیت سکتا، وہ عمران خان اور خوارج جیسی پراکسیز کے زریعے ہمارے ملک میں عدم استحکام لانا چاہتا ہے، سربراہ پی ٹی ا?ئی ملک دشمنی پر مبنی کردار ادار کر رہے ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لیے اتنا بھوکا ہوگیا ہے کہ ان کے ٹوئٹ بھی دہشت گردوں کے حق میں ہوتے ہیں، سربراہ تحریک انصاف نے دہشت گردوں اور اسرائیل کے خلاف، معرکہ حق اور فلسطین کے حق میں کوئی ایک ٹوئٹ بھی نہیں کیا، وہ دہشتگردوں اور شہدا کو برابر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حنیف عباسی نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی کہتے ہیں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کریں، ان کے دورِ حکومت میں 40 ہزار دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ا?ج وہی تربیت یافتہ لوگ دھندھناتے پھر رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ا±ن کی پوری ٹیم کرپشن، نارکوٹکس اور گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، اربوں روپے اکھٹے کر کے بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے صوبے میں دہشت گردوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا، اور جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کے جنازوں میں بھی صوبائی سطح سے کوئی بھی شرکت نہیں کرتا، حنیف عباسی نے سوال ا±ٹھایا کہ وہ کون ہیں جو دشمن کی خوشنودی حاصل کرنا اور کرپشن کا مال بنانا چاہتے ہیں۔


