حب، موچکو کسٹم چیک پوسٹ پر مسافر کوچ روکنے کیخلاف ٹرانسپورٹر زکا احتجاج، کسٹم حکام پر بھاری رشوت لینے کا الزام

حب(این این ائی)موچکو کسٹم چیک پوسٹ پر مسافر کوچ روکنے سے ٹرانسپورٹر بپھر گئے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردیا کسٹم کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور لاٹھی چارج ٹرانسپورٹرز کا کسٹم حکام پر بھاری رشوت لینے کا الزام تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع کسٹم چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر غیر قانونی اسمگل شدہ اشیائ کی موجودگی پر مسافر کوچ کو روکنے پر ٹرانسپورٹرز نے موچکو کسٹم کے کیخلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر عام ٹریفک کیلئے بلاک کردیا قومی شاہراہ احتجاج کے باعث بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر تور خان نامی ٹرانسپورٹر نے کسٹم حکام پر بھاری رشوت لینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ فی گاڑی 15 سے 30 ہزار روپے تک مبینہ رشوت وصول کی جاتی ہے بغیر پیسوں کی گاڑیاں کلیئر نہیں کی جاتی ہیں اور یہ بھی کہا کہ اگر مال نہیں لاتے ہیں تو ان چیک پوسٹوں کے اہلکار ہی ہمیں خود کہتے ہیں کہ مال لایا کریں بغیر مال کہ نہیں آیا کریں بس ہمیں ہمارا حصہ دیا جائے دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو یہ مبینہ رشوت خوری نہ صرف ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کر دے گی بلکہ وفاقی اور صوبائی اداروں پر بھی عوام کا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں