سوئی، بارودی سرنگ دھماکے، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحصیل سوئی کے علاقے لنجو سغاری کے قریب بلوچستان اور سندھ بارڈر کے مقام پر 2 بارودی سرنگ دھماکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیویز فورس نے بروقت طبی امداد کیلئے انڈس ہسپتال سوئی منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کا نام علی جت بتایا جارہا ہے جبکہ واقعے میں علی جت کی چھوٹی بیٹی بھی چل بسی۔ زخمی خواتین کا تعلق دیناری قوم سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں