افغان مہاجرین کو چھ ماہ کی توسیع دی جائے، بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلاکے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں عدالت سے مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلاکے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نذیر آغاایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں عدالت سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغان باشندوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت 18 ستمبر کو مقرر کر دی ہے۔ یاد رہے یکم ستمبر کو افغان مہاجرین کے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد بلوچستان بھر میں افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کارروائیوں کے دوران گھر گھر جا کر غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں