افغانستان، افغان عبوری حکومت نے مختلف صوبوں میں فائبر آ پٹک انٹرنیٹ سروس بند کر دی

کابل: طالبان حکومت نے افغانستان کے صوبے بلخ کے بعد بغلان ،قندوز، تاخار، اور بدخشان میں فائبرپٹک انٹرنیٹ سروس اچانک بند کر دی، جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

صوبائی ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر کی گئی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ وائی فائی اور فائبرآپٹک سروس بند کرنے کا مقصد غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔انٹرنیٹ کی بندش کے نتیجے میں صوبے میں اہم سرکاری ادارے مفلوج ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق پاسپورٹ آفس، کسٹمز اور دیگر ای-گورننس سسٹمز شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں