شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا، سی ٹی ڈی
ژوب(یو این اے )ضلع شیرانی میں گزشتہ شب پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک سپائی شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے جبکہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کیا گیا ہے، جبکہ پولیس تھانہ سٹی میر علی خیل کی مدعیت میں بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سی ٹی ڈی حملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


