خضدار میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں