افغانستان کی خود مختاری کا احترام، بگرام ایئر بیس پر دوبارہ قبضے کا ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، چین
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بگرام پر دوبارہ قبضے کا ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے افغانستان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ لینے کی تجویز دی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ بیجنگ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ملک کے مستقبل کا تعین اس کے عوام کو کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں کشیدگی اور تصادم کو ہوا دینا اس کے عوام کی امنگوں کے خلاف ہے، اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


