بلوچستان، قبضہ شدہ سرکاری زمینوں کی تفصیل و ان کو واگزاکرنے کیلئے اقدامات کے لیے تجویز طلب
کوئٹہۛ صوبائی وزیر مال میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع باالخصوص کوئٹہ اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف ریونیومیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوقمبر مسعود ،سینئر سیکریڑی ریونیو نصراللہ ترین اور سیٹلیمنٹ آفیسر کوئٹہ عزیز الرحمن لونی کے علاوہ مختلف تحصیلو ں کے انچارج تحصیلداروں نے شرکت کی صوبائی وزیر نے متعلقہ ریونیوحکا م کو ہدایت کی کہ وہ دوہفتہ کے اندر قبضہ شدہ سرکاری زمینوں کی تفصیل مرتب کرکے پیش کرے اور زمینوں کو واگزاکرنے کیلئے اقدامات تجویز کرے۔
Load/Hide Comments


