امن و امان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف اے این پی نے 24 ستمبر کوچمن میں جرگہ طلب کرلیا
چمن(یو این اے )چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں خطے میں امن و امان بے روزگاری دہشت گردی اور افغان کڈوال کی جبری بے دخلی کے خلاف 24 ستمبر کو شہدانو کور مردہ کاریز چمن میں تمام سیاسی پارٹیوں و قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ڈاکٹر صمد اچکزئی عبدالخالق حقمل و دیگر نے چمن پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب چمن بارڈر پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جن کے پیارے اس دردناک واقعہ میں شہید ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ چمن سمیت پورا خطہ بدامنی بے روزگاری دہشت گردی کا شکار ہے افغان کڈوال کی جبری بے دخلی اور ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن و امان بے روزگاری دہشت گردی اور افغان کڈوال کی جبری بے دخلی کے خلاف 24 ستمبر کو شہدانو کور مردہ کاریز چمن میں تمام سیاسی پارٹیوں و قبائلی عمائدین کا ایک تاریخی جرگہ منعقد کریں گے جس میں شرکت کیلئے ہر پارٹی کے قائد و مشران علما کرام و قبائلی عمائدین کو دعوت دیں گے اور جرگہ 10 بجے شروع ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔


