زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو دو ماہ قبل بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی کے علاقے زردآلو سے برآمد کرلی گئیں۔ دونوں جسموں پر تشدد اور گولیوں کے نشانات ہیں۔ چند روز قبل اغوا کاروں نے ایک وڈیو بھی جاری کی تھی جس میں وہ مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں