اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے قتل کی خبر میں صداقت نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے قتل کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے قتل کی جاری کی گئی تصویر کا فرانزک کرایا گیا جس میں معلوم ہوا کہ وہ اصل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مغوی اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کے قتل کی خبریں گردش کررہی تھیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افضل باقی کی لاش کی تصویر وائرل ہوئی، وزیراعلیٰ سمیت متعدد حکام نے واقعے اور قتل پر اپنے مذمتی بیان بھی جاری کیے تاہم لیویز کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی لاش نہ ملنے پر ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر جاری قتل کی مذمت کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔
Load/Hide Comments


