خضدار سے اغوا 12 سالہ عائشہ بی بی کو جلد بازیاب اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، لواحقین کا مطالبہ

خضدار (بیور ورپورٹ) خضدار باغبانہ حسن زئی باجوئی سے رات کی تاریکی میں معصوم بچی 12 سالہ عائشہ بی بی کو بااثر قبائلی لوگوں نے اغواءکرلیا۔ معصوم بچی کے اغواءکیخلاف ورثاءمولانا رحمت اللہ و دیگر نے خواتین کے ہمراہ مرکزی شاہراہ کو چککو چیک پوسٹ باجوئی کراس کے مقام پر احتجاج کیا اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ لواحقین کی کا کہنا تھا کہ ہماری معصوم بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے اور ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ بعد ازاں لواحقین نے پرامن طور پر احتجاج ختم کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں