دشت ریلوے ،ٹریک بحال نہ ہو سکا، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ
کوئٹہ (این این آئی)دشت میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا، جس پر بدھ کی صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دشت میں منگل کی شام ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 6 بوگیاں پٹڑی سےاترگئی تھیں واقعے میں 5 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


