نہ کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش کی اور نہ کبھی کریں گے ، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے اپنے ملک اور خطے کے دیگر ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ دنیا نے پچھلے دو برسوں میں غزہ میں نسل کشی، لبنان میں گھروں کی تباہی اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزی دیکھی۔’انہوں نے کہا کہ دنیا نے شام میں انفرا اسٹرکچر کی تباہی، یمن کے عوام پر حملے، ماو¿ں کی گود میں بچوں کو زبردستی بھوکا رکھنا اور ایران کے سائنس دانوں کی شہادت دیکھی۔ایرانی صدر نے جون میں اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کرتے ہوئے ان حملوں کو’ بین الاقوامی قانون کے بنیادی ترین اصولوں کی کھلی خلاف ورزی میں وحشیانہ جارحیت‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ’جب ہم سفارتی مذاکرات کے راستے پر گامزن تھے‘ انہوں نے اقوام عالم سے سوال کیا کہ ’کیا آپ خود اپنے لیے ایسے اقدامات کو برداشت کریں گے؟‘

اپنا تبصرہ بھیجیں