بلوچستان حکومت نے ذخیرہ گندم سستے داموں فروخت کردی، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہوگئی
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ پرانا اسٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ خوراک نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹاک میں موجود گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر اونے پونے داموں فروخت کرکے گوداموں کی صفائی کر دی جس سے محکمہ کو 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
Load/Hide Comments


