پاکستانی وزیر داخلہ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے ملاقات کی، اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسران کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ مہارت اور وژن انہیں کام کرنے کے لیے ایک بہترین پارٹنر بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں