شراب واسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments


