مستونگ میں زمباد ڈرائیور کے قتل کیخلاف لواحقین کا لاش سمیت دھرنا، مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مستونگ میں زمباد ڈرائیور کے قتل کیخلاف احتجاج۔ علاقہ مکینوں نے لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیدیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ احتجاج اور دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ اس موقع پر جاں بحق تیل بردار زمباد گاڑی کے ڈرائیور ابراہیم بلوچ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ انصاف کے حصول تک میت کو سڑک سے نہیں اٹھائیں گے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ حکام واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کرتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ واقعے کے خلاف عوام بھی مشتعل ہوکر مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں