نصیرآباد، بجلی کے کھمبوں کے ساتھ نصب 2بم پھٹ گئے، 2بموں کو ناکارہ بنادیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد میں تخریب کاری کی کوشش، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں پر نصب دو بم ناکارہ بنا دیے جبکہ دو بم پھٹنے سے کھمبوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ پولیس کے مطابق چھتر روڈ کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے گڈو گرڈ اسٹیشن جانے والی 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوںکے ساتھ نامعلوم دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جس میں 2بم پھٹ گئے جس سے کھمبوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بم ڈسپوزل کے عملے نے 2کھمبوں کے ساتھ نصب5کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیاپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


