حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(19 اگست 2020)نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے بلایا جائے گا۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس رواں ہفتے کو ہونے کا امکان ہے،حتمی فیصلہ ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں