قلات، مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
قلات (صباح نیوز) قلات کے علاقے رئیس توک شادیزئی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات رئیس توک شادیزئی میں فجر کے وقت اذان دیتے ہوئے مسجد کے اندر مو¿ذن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، فائرنگ کا واقعہ دوران اذان پیش آیا، مقتول شخص کی شناخت شیر احمد جتک ولد شاہ مراد کے نام سے ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


