علماکا مثبت کردار پرامن، متحد اور مستحکم بلوچستان کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، سرفراز بگٹی کا مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات میں گفتگو

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی ہم آہنگی، امن و بھائی چارے کے فروغ اور صوبے میں علماءکے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملک میں مذہبی رواداری اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صوبے میں قیامِ امن، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاح کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا چیئرمین رو¿تِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنی تصنیف بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیش کی وزیراعلی نے کہا ہے کہ علماءکرام کا مثبت کردار ایک پرامن، متحد اور مستحکم بلوچستان کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں