کابل میں دھماکہ، دھماکے کی آواز سنی گئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، افغان حکام

ویب ڈیسک : افغان میڈیا کے مطابق متعدد مقامی ذرائع اور رہائشیوں کے مطابقجمعرات کی رات دیر گئے کابل کے مختلف حصوں میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔عینی شاہدین نے کم از کم دو زور دار دھماکوں کی اطلاع دی جس نے شہر کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا، اس کے بعد ہوائی جہاز کے اوپر سے چلنے کی آواز آئی۔ دھماکوں کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔ذرائع نے ا فغان میڈیا کو بتایا کہ ہوائی حملہ ہو سکتا ہے، حالانکہ آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔امارت اسلامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں