بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دشت سے لاش برآمد

تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ کے علاقے ڈبک اچانک بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دادین نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک بازار میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دادین موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دشت سے لاش برآمد ، لیویز ذرائع کے مطابق دشت کے علاقہ مکسر سے ایک لاش ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں