پاک افغان سرحد پر کوئی فعال جھڑپ نہیں ہو رہی، لڑائی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، وزیردفاع

ویب ڈیسک : وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلا اشتعال حملے کے بعد اب اسلام آباد اور کابل کے درمیان کوئی تعلقات باقی نہیں رہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ فی الحال ایک جمود کی کیفیت ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی فعال جھڑپ نہیں ہو رہی، لیکن ماحول کشیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا: ( افغانستان کے ساتھ) ’ اس وقت تک کوئی براہِ راست یا بالواسطہ تعلقات نہیں ہیں۔’خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی ’ کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔’انہوں نے کہا: ’ ہم اس امکان کو رد نہیں کر سکتے، البتہ فی الحال ایک وقتی سکون ضرور ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں