کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین کو منسوخ کردیا گیا، ریلوے حکام
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین کو منسوخ کردیاگیا، ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین کو منسوخ کردیاگیا، جبکہ جعفر ایکسپریس اپنے معمول کے مطابق روانہ ہوئی، بولان میل گزشتہ روز تین ہفتوں کے تعطل کے بعد کوئٹہ پہنچی،مسافروں کی کمی کی وجہ سے اسے منسوخ کیاگیاتھا، کوئٹہ سے آج جمعہ کو بولان میل کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔
Load/Hide Comments


