تربت میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
تربت (بیو رو رپورٹ) کیساک کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں 3افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سی پیک شاہراہ پر کیساک کے قریب دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، مرنے والوں میں شاہ جان ولد کریم بخش ساکن ہیرونک، نعیم ولد نبی بخش ساکن ہیرونک اوربہادر ولد ہاشم ساکن شاپک شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران زخمی ہوگئے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


