دالبندین میں ٹرالر گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کنڈیکٹر زخمی
چاغی (صباح نیوز) دالبندین کے علاقے تالو لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، کنڈیکٹر زخمی۔ ٹرالر گاڑی دالبندین سے تفتان جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ زخمی کنڈیکٹر کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بتایا گیا ہے کہ اسے ٹانگ میں گولی لگی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کنڈیکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


