لک پاس ٹنل کے ساتھ والی پرانی سڑک کو تین ماہ کے اندر بحال کریں، جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ (آن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خصوصی ہدایت دی کہ لک پاس ٹنل کے ساتھ والی پرانی سڑک کو تین ماہ کے اندر اندر بحال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ مختلف علاقوں میں رابطے بڑھانے کی بڑی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اسطرح چمن تا کراچی ایکسپریس وے کی تکمیل سے بلوچستان کے تمام عوام کو متعدد فائدے پہنچیں گے۔ مزید برآں گورنر مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے بہت جلد کوئٹہ سے ژوب اور ڈی آئی خان تک ایک علیحدہ ایکسپریس وے کی منظوری کی خوشخبری دیں گے۔ علاوہ ازیں اگلے ایک دو مہینے میں ترتیب ژوب بائی پاس اور درہ بولان میں کولپور کے قریب روڈ کی وسعت کے منصوبے کا بھی افتتاح کرینگے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر بشارت حسین اور آغا عنایت اللہ شاہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبےبھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر، حفاظت اور معاشی سرگرمیوں کی فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے اشد ضروری ہے کیونکہ ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم سب پورے صوبے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کی بحالی کی خاطر اپنے عزم میں متحد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں