مستونگ سے لاپتہ ڈی ایس پی کو قتل کردیا گیا، لاش کردگاپ سے برآمد
مستونگ (صباح نیوز) مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ لاش کردگاپ کے علاقہ گرگنانہ کلی شربت خان سے برآمد۔ ڈی ایس پی نوشکی پولیس ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب کردگاپ سے لاپتہ ہوا تھا۔ یوسف ریکی نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ مقتول نوشکی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی تھے۔
Load/Hide Comments


