کوئٹہ، کلی اسماعیل صدر تھانے کے سامنے واقع میدان کچرے کی ڈھیرمیں تبدیل، صفائی کرائی جائے، اہل علاقہ

ویب ڈیسک : کلی اسماعیل کوئٹہ میں صدر تھانے کے سامنے واقع میدان میں بے پناہ کچرا جمع ہو چکا ہے۔الہیان کلی اسماعیل کے رہائشیوں نے متعدد بار سرکاری اداروںسے صفائی کی درخواست کی، مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔یہی میدان ایک وقت میں بچوں کے کھیل کا خوبصورت مقامتھا، مگر اب یہ کچرے کے ڈھیرمیں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں پورے کوئٹہ اور آس پاس کا کچرا لاکر پھینکا جا رہا ہے۔اس سے بچوں میں بیماریاںپھیل رہی ہیں اورعلاقے کے عوام شدید تکلیف میں ہیں۔یہ میدان کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتا ہے، مگرنہ کنٹونمنٹ بورڈاورنہ ہی میونسپلٹی والے صفائی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔الہیان کلی اسماعیل کے مکین کئی مرتبہ درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔لہٰذا حکومت اور متعلقہ اداروں سے پ±رزور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس میدان کی صفائی کرائی جائے اور یہاںکچرا پھینکنے پر پابندی لگائی جائے۔الہیان کلی اسماعیل کے عوام حکومت کے اس *مثبت اقدام کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں