نواز شریف ملکی سیاست میں متحرک،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطے،

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ نواز شریف نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیلیفون کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن سے بھی 2 بار رابطہ کیا ہے۔نواز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر بات چیت کی گئی۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو ن لیگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے ہر موقع پر مایوس کیا۔، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز شریف کو حکومت مخالف کسی بھی تحریک کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں