دالبندین، فائرنگ کے واقعات میں حجام قتل، دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس حکام

چاغی (صباح نیوز) دالبندین میں مختلف فائرنگ واقعات میں ایک شخص قتل دو زخمی ہوگئے۔ پولیس ایس ایچ او دالبندین کے مطابق مسلح افراد نے حجام پر فائر نگ کرکے ہیر ڈریسر کو قتل کردیا۔ فیصل کالونی اڈہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں