امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل رہے گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کا بتانا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی، ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات سرانجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں