دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، قطر کے امیر پہلے، مفتی تقی عثمانی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
کراچی (ویب ڈیسک) اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلد مارشل عاصم منیر بھی اس فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاقہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا نام بھی مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہے۔ اس فہرست میں ترک صدر رجب طین اردعان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ ٹاپ 50 میں شامل پاکستانی شخصیات میں مفتی تقی عثمانی دوسرے نمبر پر، مولانا طارق جمیل 32 ویں، مولانا نذر الرحمان 41 ویں اور شیخ محمد الیاس عطار قادری 44 ویں نمبر پر ہیں۔ باقی 450 میں درج دیگر معزز پاکستانیوں میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر طاہر القادری، وزیر اعظم شہباز شریف، عمران خان، حافظ نعیم الرحمن، سید ساجد علی نقوی، پروفیسر عطا الرحمان شامل ہیں اس کے علاوہ اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال، بھی شامل ہیں۔ 2009 میں پہلی بار شائع ہونے والا، The Muslim 500 عالمی سطح پر ایک قابل احترام حوالہ بن گیا ہے، جس میں ایسے بااثر مسلمانوں کو تسلیم کیا گیا ہے جن کی قیادت، اسکالرشپ، اور جدت طرازی جدید مسلم دنیا کو تشکیل دے رہی ہے۔


